شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی شہری کو اپنا اسلحہ لائسنس منسوخ کروانے سے قبل اس پر خریدا ہوا اسلحہ رجسٹرڈ ڈیلر کو فروخت کرنا پڑے گا باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ کی طر ف سے اس ضمن میں جاری ہونیوالی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو شخص بھی اپنا لائسنس منسوخ کروانا چاہتا ہے وہ اس کیلئے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر کو دے گا، جس پر وہ درخواست دہندہ کو اس لائسنس پر خرید شدہ اسلحہ فروخت کرنے کی ہدایت جاری کریں گے جس کے بعدوہ اسلحہ کی فروخت کی رسید سمیت دوبارہ ڈپٹی کمشنر کو اسلحہ کی منسوخی کی اطلاع دے گاجس کیلئے نادرا سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔