• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈآیو خان مری کا سائٹ ایریاکا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر آیو خان مری نے سائٹ ایریا میں مختلف مقامات کا دورہ کیا، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا اور غیرقانونی قائم پلاٹوں کا دورہ کرکے انہیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ نے سائٹ ایریا میں سائٹ بنوریہ تا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور افسران کو نالوں کی مکمل صفائی کی سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے سائٹ ایریا میں غیر قانونی طور پر قائم پلاٹوں کا دورہ کیا اور افسران سے کہا کہ قانونی پلاٹ کو نہیں چھیڑا جائے گا لیکن جو پلاٹ غیر قانونی طور پر یا بغیر لیز کے قائم ہوئے ہیں یا نالوں کی جگہ پر تعمیر ہیں ان ہر صورت میں مسمار کردیا جائے گا اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دورے میں ان کے ہمراہ چیف انجینئر شمس سہتو سمیت دیگر افسران اور سیکورٹی اہلکار موجود تھے۔ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ آیو خان مری نے مزید کہا کہ جو احکامات دیئے گئے ہیں افسران اس پر من و عن عمل کریں، سائٹ ایریا کی صفائی و ستھرائی اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے معاملات میں افسران اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین