سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کی جانب سے اکاؤنٹنٹ کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے کی قیادت نثار احمد نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پاپولیشن سکھر کا اکاؤنٹنٹ جس کو گھوٹکی کا چارج بھی دیا گیا ہے نے ملازمین کو ہراساں اور پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور مذکورہ اکاؤنٹنٹ کو سکھر سے تبدیل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔