ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان آئیں گے اور عام انتخابات کے سلسلے میں امیدوار کھڑے کریں گے ن خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ڈاکٹر محمد امجد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اہم کر دار ادا کیااب بھی اگر قوم نے موقع دیا تو وہ ملکی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔