اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہاسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ پیر کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر کو چھو رہے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت توانائی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، اسی طرح ملتان موٹروے، گوادر اور کراچی سرکل ریلوے کی طرح بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی کمانڈر اسلامی فورس تعیناتی کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مسئلہ پر وسیع قومی مفاد میں آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔