اسلام آباد.......بینظیر قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کل ہوگی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے وڈیو لنک کے لیے کمشنر آفس میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت پرویز مشرف کے وکلا کو نوٹس بھیج چکی ہے۔ مارک سیگل نے سابق صدر پرویز مشرف کو بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمے دار قرار دیا تھا۔
مارک سیگل نے یکم اکتوبر کو عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بینظیربھٹو نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔