• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: پٹھان کالونی کے گھر سے 5 لاشیں برآمد

Hyderabad Five Dead Bodies Recovered From Pathan Colony
حیدرآباد میں ایک مکان سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی موت زہر خورانی سے ہوئی ۔

پولیس کے مطابق پانچ افراد کی ہلاکت کا واقعہ حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں پیش آیا،جہاں ایک مکان سے میاں بیوی اور اُن کے3 کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ان افراد نے خود زہر پیا یا انہیں پلایا گیا۔
تازہ ترین