ڈسکہ(صباح نیوز) نامعلوم افراد نے نجی کالج پر ہینڈ گرینڈ حملہ کیا جس کے باعث فرسٹ ائیر کی 2طالبات شدیدزخمی ہوگئیں علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع واہنڈو میں واقع نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبات گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے کالج کی گرائونڈ میں ہینڈ گرینڈ پھینک دئیے جس کے نتیجہ میں گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھنے والی فرسٹ کی 2طالبات جوریہ اور صنم شدیدزخمی ہوگئیں جن کوشدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ سول ہسپتال ریفر کردیاگیا علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہینڈ گرینڈ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈسکہ وگردنواح میں واقع سکولوں اور اکیڈمی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ہینڈ گرینڈ کے شیل لگنے سے زخمی ہونیوالی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئی ہے۔