بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بس سٹینڈز پر سکیورٹی کے حوالے سے کیمروں کی چیکنگ کی ہدایت تفصیل کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس محمد ندیم بٹ نے لاری اڈاہ بہاولپور پر موجود مختلف بس سٹینڈز کا دورہ کیا جس پر نصب سکیورٹی کیمرے چیک کیے گئے۔ گزشتہ روز ٹریفک آفس میں ڈرائیوران،بس اسٹینڈ مالکان اور اڈاہ منیجروں سے میٹنگ کے دوران ہدایات دیں گئیں تھیں کہ وہ اپنے بس اسٹینڈ پر سکیورٹی کیمرے نصب کریں تاکہ موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر قابو پایا جا سکے ،انہوں نے بس سٹینڈ مالکان اور منیجرز کو ہدایات دیں کہ وہ بس اسٹینڈز پر موجود سکیورٹی کیمرے ہرگز بند نہ کریں تاکہ کسی بھی واردات سے بچ سکیں اور سواریوں کو تحفظ حاصل ہو سکے ۔ اس کے بعد انہوں نے بس میں موجود سکیورٹی کیمرے چیک کئے ۔ انہوں نے ڈرائیورروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ بس میں موجود سکیورٹی کیمرے بند مت کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچا جا سکے۔