• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،2منزلہ پلازہ منہدم،20سےزائد افراد دب گئے،2جاں بحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6 کے قریب ایک پلازہ کا دو منزلہ حصہ توسیع کے دوران  گر گیا جس کے نیچے متعدد افراددب گئے جن میں سے 10کو نکال لیا گیا  ہے  جن میں دو  جاں بحق ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق شہر کے اہم تجارتی اور تعلیمی مرکز بوسن روڈ چونگی نمبر چھ کے قریب  پلازہ میں قائم الیکٹرانک  کمپنی  جو انسٹالمنٹ کا کام بھی کر تی   ہے نے اپنا شوروم بنا رکھا تھا جس کی توسیع کی جارہی تھی اور ملحقہ دکانوں کی دیواریں توڑ  حال بڑا کیاجارہا تھا کوئی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دومنزلہ پلازہ کا وہ حصہ کام کے دوران ہی گر گیاجس کے نتیجہ میں وہاں کام کر نےوالے ملازم، مزدور اور خریداری کیلئے موجود ایک فیملی سمیت متعدد افرد دب گئے ،واقع کی اطلاع پر علاقے کے لوگ اور تاجر وہاں پنچ گئے جس کےبعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی  ،عملہ کے پہنچنے سے پہلے وہاں لوگوں نے ا پنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کر دیا جس کے باعث وہاں بھیڑ ہوگئی اور کارروائی میں عملہ کو دشوار کا سامنا کر نا پڑا ،الیکٹرانک دکان کے مالک شاہد اور پلازہ مالک عبدالمالک کے مطابق اس وقت وہاں دکان کے ملازم ،کام کر نےوالے مزدور اور پرائیویٹ افراد  موجود تھے جن کی تعداد 20 سے زائد ہوسکتی ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق رات گئے تک 10 افراد کوملبہ سےنکال لیا گیاہے جن میں دو جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہیں  جنہیں نشتر داخل کرادیا گیاہے،رات گئے تک امدادی کارروائیاں جاری تھیں زخمی ہونےوالوں میں نصیر ولد غلام نواز، مزمل ولد محمد اشرف ،معین ولد محمد ہاشم اور اللہ دتہ ولد غلام فرید،رکشہ  ڈرائیورادیب،الیکٹرانکس کی دکان کا ملازم عمران  شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونےوالے دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی  مرنےوالوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ،تما م انتظامی افسر موقع پر پہنچ گئےاور زخمیوں کا طبی امداد کی فراہمی کی مانیٹرنگ کی ،اس کے علاوہ مختلف شعبوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز بھی بلا لئے گئے تاہم نشتر ایمرجنسی کے گیٹ پر سکیورٹی گارڈز اور لواحقین میں تو تکار ہوتی رہی جس کی وجہ سے لواحقین کو ایمرجنسی اپنے زخمیوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔نشتر انتظامیہ نے پرنٹ والیکڑانک میڈیا کےارکان کو نشتر میں داخل ہونے سے روک دیا اور گیٹ کو بند کرکے سیکورٹی سٹاف کو تعینات کردیا گیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ نے ہلاکتوں اور  زخمیوں  پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیاہے  ،دریں اثناء لیگی رہنما شیخ محمد یونس نےاظہار ہمدردی کیا ہے۔    
تازہ ترین