• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وارڈن زخمی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وارڈن زخمی ہو گیا۔جی ٹی روڈ کی آبادی راوی ریان کے نزدیک علی الصبح لاہور ڈیوٹی کیلئے جانے والے پولیس وارڈن امجد علی کو دو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو مخدوش حالت کی بناء پر میو ہسپتال لاہور بھجوادیا گیا ہے ، لاہور روڈ پر نیو سبزی منڈی کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو پراپرٹی ڈیلر شفیق 2 لاکھ نقدی بنک سے نکلوا کر اپنے دفتر جارہا تھ کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ،، اڈہ دچھاپاں والی میں نقب زبوں کا گروہ محنت کش تیمور علی کی ویلڈنگ کی دکان سے سامان نکال کر لے گیا جس میں ویلڈنگ کا پلانٹ بھی شامل ہے ۔
تازہ ترین