• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن ڈرامہ فلم ’گولڈ‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن ڈرامہ فلم گولڈکا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اسٹیفن گیگھن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بد قسمت شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ماہر ارضیات کے ہمراہ سونے کی تلاش میں انڈونیشیا کے جنگلات کا رخ کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میتھیو میک کونیگھے،ایڈگر ریمیریز،جوشوا ہورٹو،برائس ہوورڈ اور مائیکل لینڈس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل نوزیک کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز فلم27جنوری کو نما ئش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین