گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ترکی میں 4نوجوانوں کو اغواء کر کے ان پر تشدد کرنیوالے 3ملزمان کو ایف آئی اے عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ملزم افضال بٹ ، لقمان بٹ اور سہیل کو ایف آئی اے عدالت میں پیش کروایا گیا جہاں فاضل جج ملک اللہ یار بھٹی نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔