• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس میں ’مٹی پائو‘فیصلہ کی مخالفت کرینگے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی غیرت مند عوام کی موت ہو گی۔امریکی جیل میں عافیہ کی موت کا انتظار نہ کیا جائے ۔ریاست پاکستان اوباما سے درخواست کرے کہ وہ عافیہ کی رہائی کے لیے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں جس طرح دیگر 1300 قیدیوں کی رہائی کے لیے کیے ہیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو اوباما کی مدت ختم ہو رہی ہے  ان چند دنوں میں اگر حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے درخواست دے تو 100 فیصد امکان ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ہو جائےگی۔ میں وزارت خارجہ سے بات کروں گا ۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی  پاناما لیکس میں سب سے پہلے سپریم کورٹ آئی ہے پاناما سکینڈل کے بعد جماعت اسلامی پاکستان نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ٹرین مارچ کیا ۔عدالتوں میں احتساب کے لیے بل پیش کیے اور اس کے ساتھ عدالت کے دروازے پر بھی دستک دی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاناما پر بھی کوئی فیصلہ نہیں آتا ہے اور ”مٹی پائو“ کی بنیاد پر فیصلہ ہوا تو مخالفت کرینگے۔ ہم سمجھیں گے کہ ایک بار پھر نظریہ ضرورت کے مطابق کام ہو گیا جس کی ہمیشہ ہم نے مخالفت کی ہے۔ جماعت اسلامی کا موقف یہ ہے کہ سب سے پہلے اس کیس میں جن لوگوں پر ذمہ داری بنتی ہے وہ نواز شریف اور اس کا خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ہمارے موقف کی تائید اور ہماری پٹیشن کی تعریف بھی کی ہے لیکن عدالت نے مناسب سمجھا کہ حکومت اپنا موقف پیش کرے اور اس کے بعد جماعت اسلامی کا موقف سنا جائے۔جب تک حکمران خاندان کا احتساب نہ ہو اس وقت تک اصلاح کرنا ناممکن ہے۔ جماعت اسلامی نے نواز شریف کو عدالت میں بلانے کی استدعا کی تھی ،مجھے امید ہے وہ لمحہ ضرور آئے گا جب وزیراعظم کو عدالت میں آنا پڑے گا اور پاناما لیکس کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا۔سراج الحق نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو پانامالیکس کے کیس کے فیصلہ آنے تک کام سے روکنے کو کہا ہے،نواز شریف اگر وزیراعظم آفس میں رہیں گے  تو یہ ادارے کام نہیں کر سکیں گے۔  سراج الحق
تازہ ترین