عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے منی ٹریل بتا دی تو وزیراعظم کا کیس مضبوط ہوگا، ورنہ بے جان ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔
دوسری جانب پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نعیم بخاری لاہوریے ہیں، اُنہیں جگت مارنے کا شوق ہے، کمرہ عدالت میں اسٹیپنی وکیل کی بات ماحول کو ٹھنڈا رکھنےکے لیے کی۔