گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ نورش صباء اور دیگر افسران کا سونپے گئے زونز اور علاقوں کا الصبح دورہ کیا۔ دورہ پر افسران نے شہر میں صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا ۔ یوسی10میں7بجے تک 20میں سے 6اہلکار غیر حاضر تھے،یوسی 9میں24میں سے8اہلکاروں نے حاضری لگائی جبکہ دیگر کی رجسٹر میں حاضری درج نہ تھی، یوسی 5میں 25میں سے 3غیر حاضر پائے گئے جن کی رپورٹ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی،سٹیڈیم چوک میں عملہ کی حاضری چیک کی15میں سے 7اہلکار غیر حاضر پائے گئے ،شمس آباد موڑ میں تعینات عملہ کی حاضری چیک کی گئی تو 22میں سے 5اہلکارغیرحاضرتھے ۔زون 3میں تعینات 4سنیٹری انسپکٹرز میں سے7بجے تک2غیرحاضرپائے گئے اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں حاضری چیک کی گئی تو 27میں سے 25حاضر اور 2غیرحاضرپائے گئے جن کی رپورٹ انہوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ۔