• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،سرکاری ہسپتالوں کے در جہ چہا رم ملازمین کااحتجا جی دھرنا

مردان (نمائندہ جنگ )سرکاری ہسپتالوں کے در جہ چہا رم کے مرد وخواتین ملازمین نے ہیلتھ پر وفیشنل الائو نس نہ ملنے کے خلا ف او پی ڈیز سے بائیکاٹ کرکے احتجا جی دھرنا دیا دھر نے میں خواتین ملا زمین نے بھی حصہ لیا ۔ مظا ہر ین نے مردان پر یس کلب کے سامنے روڈ کو ٹر یفک کے لئے بند کر دیا اس موقع پر پیرامیڈیکل درجہ چہارم کے ڈویژنل صدرعالمزیب اوردیگر عہدیداروں سر تا ج ما یار، غنی الرحمٰن ،نصیر احمد اورقیوم خان نے کہاکہ صوبا ئی وزیر ہیلتھ شہرام تر کئی نے پشاورمیں ہزاروں ملازمین سے ہیلتھ الا ئونس کی منظوری کا اعلان کیا تھا اور ابھی وزیر مو صوف کہہ رہے ہیں کہ الائونس کے لئے خزانے میں بجٹ نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صو با ئی اسمبلی میں ایم پی ایز کی تنخواہوں میں اضا فے کی جب با ت ہو ئی تو ان کو فو ری طور پر منظور کیا گیاان کے لئے اس وقت تو خزانہ خا لی نہیں تھامگر غریب ملا زمین سے مذاق کیا جا رہا ہے جو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ دو دن تک ہسپتا لو ں میں او پی ڈی کو احتجاجاََبند کر دیا گیا ہے صو با ئی حکو مت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو ہسپتا لو ں کا مکمل با ئیکا ٹ کر کے پو رے صوبے میں احتجا جی مظا ہر یں شروع کر یں گے۔
تازہ ترین