سرگودھا(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجا ب شکایات سیل کے حکم پر ڈرگ انسپکٹر نے ہوٹل پر چھا پہ مارکر ممنوعہ ادویات برآ مد کرلیں جبکہ سرکار ی عملے کے ساتھ مز احمت اور سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دینے پر ہو ٹل مالک سمیت چھ افراد کے خلا ف مقدمہ در ج کر کے ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ۔زید ی روڈ پر واقع ہوٹل پر ڈرگ انسپکٹر جنید قیصر نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کمپلینٹ سیل کے حکم پر عملہ کے ہمر ا ہ چھا پہ ما ر ا تو وہا ں سے مختلف نوعیت کی غیر قا نو نی ادویات برآمد ہو ئیں ۔