• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،ڈیرہ اوربہاولپوربورڈز نے انٹرضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان(سٹاف رپورٹر‘سٹی رپورٹر‘پ ر)ملتان سمیت پنجاب بھرکے تعلیمی بورڈز نے انٹر ضمنی امتحانات2016ءکے نتائج کااعلان کر دیا ہے۔نتائج کے مطابق ملتان میں12306 میں سے5030 پاس ہوئے ، کامیابی کا تناسب 40.87 فیصد،بہاولپورمیں37.56اورڈیرہ غازیخان میں38.64فیصد رہا ۔ ملتان میں پری میڈیکل گروپ  میں  ایک ہزار 97امیدواروں میں سے 588پاس ہوسکے، کامیابی کا تناسب 55.31فیصد رہا ، پری انجینئرنگ میں1389میں سے 654پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 47.08فیصد رہا،جنرل سائنس میں1466میں سے774پاس ہوئے،کامیابی کاتناسب  52.79فیصدرہا، کامرس گروپ میں 821 میں سے 272،آرٹس گروپ میں7567میں سے2474پاس ہوئے، کامیابی کاتناسب 36.23فیصد رہا ،مجموعی طور پرامتحان میں  59.13فیصد طلبا فیل ہوئے۔ادھر تعلیمی بورڈبہاولپور کے سیکرٹری پروفیسرراناعمران ارشد نے بتایاکہ اس امتحان میں کل 10458 امیدواران نے شرکت کی جن میں 3928 کامیاب ہو سکے،تناسب37.56فیصد رہا۔مزید تفصیلات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisebwp.edu.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امتحان میٹرک سالانہ 2017ء پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہو گا عوام امتحان لیٹ ہونے کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ دریں اثناء ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 2016کے نتائج کااعلان کر دیاہے۔ کامیابی کا تناسب 38.64فیصد رہا۔ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے مطابق5476طلبائوطالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 2127نے کامیابی حاصل کی۔ امتحان میں 33ریگولر اور 5443پرائیویٹ امیدوار شامل تھے جن میں سے 12ریگولر اور 2115پرائیویٹ کامیاب ہوئے،نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے3کیس رجسٹرڈ ہوئے جو زیر سماعت ہیں ۔ شیخ امجدنے بتایاکہ طلباء میں کامیابی کا تناسب 36.91فیصد اور طالبات میں 42.06فیصد رہا ۔
تازہ ترین