• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز نظربندی کیس ،عدالت کا مشرف کو وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنیکا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس کے مفرور ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپسی پر فول پروف سیکورٹی میں عدالت لانے کیلئے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملزم9 فروری تک عدالت پیش نہ ہوا تو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کی جائیگی۔ جمعہ کو پرویز مشرف کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو گھروں پر نظربند رکھنےکے مقدمہ کی سماعت کے دوران مشرف کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ پرویز مشرف وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتےہیں مگر انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ اس سے متعلق وزارت داخلہ پہلے ہی سکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرا چکی ہے اور وہ عدالتی ریکارڈ پر موجود ہے۔
تازہ ترین