بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اعجاز حسین سب انسپکٹر ٹریفک پولیس، یونیورسٹی چوک ڈیوٹی پر موجود تھا کہ لاری اڈا کی طرف سے گاڑی تیز رفتاری سے آرہی تھی، جس کوروکا گیا تو ڈرائیورنے گاڑی بھگا ل،ی جس پر ڈی سی او چوک پر موجود کانسٹیبل محمد طارق کوفون کیاگیا جس نے گاڑی کو روک لیا، جبکہ اس دوران دیگرٹریفک پولیس والے بھی پہنچ گئے۔ اسی اثنا میں گاڑی کاڈرائیورمنیراحمد اوراسکے تین ساتھی محمد اشتیاق، محمد وجاہت اوراشفاق نے ویگن میں سوار خواتین سمیت پولیس کانسٹیبلان محمد طارق اورمحمد سہیل کو مارناشروع کردیا۔ وائرلیس پر اطلاع پر ایلیٹ فورس اورسول لائنز پولیس موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے ڈرائیور سمیت چاروں ملزمان کوگرفتار کرلیا اور ان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت، پولیس ملازمین سے لڑنے پر اورتیزرفتاری کے الزامات پر مقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کوحوالات بند کردیا۔