لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نےبہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے 4ہزار سے زائد طلبا کے ڈگریوں سے متعلق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا ملتان کیمپس سے لاہور سے ملتان جانے والے طلبا کی فہرست طلب کر لی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سر براہی میں 3رکنی فل بیچ نے کیس کی سماعت کی۔فل بنچ روبرو سیکرٹری ایچ ای سی اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا اکہ کوئی ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے بچوں کا مستقبل دائو پر نہ لگے، وائس چانسلر بہادالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس نےبتایاکہ بچوں کو بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس میں ایڈجسٹ کرنے کو تیار ہیں۔درخواست گزار طلبا کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ لاہور کے رہائشی طالبعلوں کے لیے ملتان جا کر تعلیم جاری رکھنا مشکل ہے، ایچ ای سی کو این او سی جاری کرنے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو لاہور کیمپس میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا حکم دے۔ فل بنچ نے وائس چانسلر بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کیمپس سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔