ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت 6 اضلاع میں محکمہ صحت پنجاب نے ’’ روٹا ‘‘ ویکسین متعارف کرادی ہے ، پہلے مرحلہ میں صوبہ پنجاب کے چھ اضلاع ملتان ، مظفر گڑھ ،خوشاب ،قصور ، لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں بچوں کو اسہال سے بچاؤ کے لئے یہ ویکسین متعارف کرائی گئی ہے ،جلد ہی پورے صوبہ میں اس ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کردیا جائے گا ،پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں یہ ویکسین متعارف کرائی گئی ہے، حفاظی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل ہونے والی یہ دسویں ویکسین ہے ،محکمہ صحت حکام کا کہناہے روٹا ویکسین کی شمولیت سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں کمی لائی جاسکے گی۔