• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے،عاصم میکن

سرگودھا /شاہ پور(نمائندہ جنگ/نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد یونس کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن ، وائس چیئرمین سید مظہر حسین شاہ ، ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن اور ضلعی چیئرمین زکوۃ عشر رائے حامد رضا بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردارعاصم شیر میکن نے کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے جدوجہد کرکے اسے ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔ رائے حامد رضا بھٹی نےبھی خطاب کیا۔ سردار احمد حیات بلوچ ، سردار عمیر خان نیازی ، رائے احمد شیر بھٹی ، سلطان سکندر بھٹی ، میاں عبدالقدیر ، راجہ منصور احمد ، طارق محمود قاسمی ، جاوید کشمیری ، سید حسن رضا شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔ شاہ پور میں محکمہ مال کے اہلکاروں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سردار عاصم شیر میکن نے کی جس میں مہمان خصوصی اے سی علی اکبر بھنڈر تھے۔سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ تحصیل شاہپور کا سابقہ حیثیت کے مطابق تشخص بحال کیا جائے گا ۔ اس موقع پر اے ڈی ایل آر الف ناہید ، قیصر محمود میکن ، غلام رسول ڈوگر ، ملک منیر ، شاہد پنجوتھہ ، شیخ قمرالدین ، عطاء محمد بھٹہ ، رانا مشتاق حسین ، محمد اقبال ہرگن ، رانا ممتاز ، مدثر عزیز و دیگر موجود تھے ۔ بعدازاں عاصم شیر میکن اور اے سی علی اکبر بھنڈر نے ریٹائر ہونے والے ملازم رانا عبدالعزیز کو تحائف اور شیلڈ دیں ۔
تازہ ترین