• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر قبضے کیخلاف خواتین کا ضلع کچہری چوک سیالکوٹ میں احتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) زمین پر قابضین کے خلاف خواتین کا ضلع کچہری چوک میں احتجاج۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ موضع سندھوالہ واڈلہ کے رہائشوں نے الزام لگایا کہ انکی مخالف پارٹی اکرم وغیرہ سے ملکر اے سی ڈسکہ سہیل، تحصیلدار ڈسکہ ظفر ، نائب تحصیلدارخلاق، گردور محتار احمد نے انکی لاکھوں روپے کی زمین خورد برد کرلی ۔ متاثرین نے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں دادرسی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے معاملہ کی مزید تحقیقات آج صبح 11بجے اپنے دفتر ضلع کچہری طلب کیا ہے۔
تازہ ترین