گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس گوجرانوالہ نورش صباءنےگوجرانوالہ شہرمیں صفائی ستھرائی کےنظام کوچیک کرنے کیلئے علی الصبح مختلف علاقوں کےاچانک دورے کئے اورغیرحاضر پائےگئےمتعددسینٹری ورکرز ،سپروائزر اورسینٹری انسپکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے نورش صباء کے اچانک دورے سےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں ان کےہمراہ چیئرمین یوسی2ڈاکٹرعمرنصیربھی تھے ۔