گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شدید سردی میں ہوٹلوں اور فوڈ سٹریٹ میں فیملیوں کا رش بڑھ گیا ذرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث شہریوں نے غائب چوک فوڈ سٹریٹ ، سیالکوٹی دروازہ ، چندداقلعہ اور دیگر کھانے کی دوکانوں پر دھاوا بول دیا شہری خاص طور پر تلی ہوئی مچھلی ، چرغہ ، کڑائی گوشت ، نہاری اور تکے کباب کھاتے نظر آتئے جبکہ شدید سردی میں فیملیز سوپ ، حلوہ جات پیک کرواکر گھروں میں بھی لیجاتے رہے۔