• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، ماحولیاتی اور زمینی آلودگی نے مکینوں کو بیماریوں میں مبتلا کر نا شروع کر دیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں ماربل فیکٹریوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی اور زمینی آلودگی نے مکینوں کو بیماریوں میں مبتلا کر نا شروع کر دیا ہے۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ شیخ مولا تالاب بخش اور تلواڑہ مغلاں روڈ پر بلااجازت قائم کی جانی والی آبادی والی جگہ پر ماربل فیکٹریوں میں پتھروں کی تیاری، کٹائی، رگڑائی کے دوران اٹھنے والا گردو غبار نا صرف وہاں کام کرنے والے مزدروں بلکہ گردونواح آبادی کے مکینوں کے لئے سانس کی بیماری کے ساتھ آنکھوں کی سوزش میں اضافے کا باعث بن رہی ہے جبکہ پتھروں کی دھلائی کے دوران استعمال ہونے والا زہریلا پانی بغیر فلٹر کے نالیوں میں پھینک دیا جاتا ہے جو سیوریج نظام کی خرابی کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کو آلودہ کرنے کا موجب بن رہا ہے۔ ڈاکٹر زاہد غنی ڈار اور ڈاکٹرحافظ طارق نے بتایا کہ ایسی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدورں کو حفاظتی کٹ کی فراہمی لازمی قرار دی جانی چاہیے تاکہ گردو غبار سے انکے پھیپھڑے سانس کی نالی اور آنکھیں خراب نہ ہو کیونکہ سانس میں داخل ہونے والے پتھروں کے ذرات کینسر و دیگر موذی امراض کا موجب بن رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے ساتھ انہیں شہر ی حدود سے باہر منتقل کرکے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔
تازہ ترین