سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) مئیرز کو صوبائی مالیاتی کمیشن کے بارے میں مشاورت کے لئے صوبائی درالحکومت لاہور میں طلب کرنے کا فیصلہ ۔فنانس ڈپیارنمنٹ پنجاب نے سیالکوٹ سمیت صوبے کے تمام شہروں کے مئیرز کو صوبائی مالیاتی کمیشن کے بارے میں مشاورت کے لئے صوبائی درالحکومت لاہور میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبائی محاصل کی تقسیم کے لئے نیا شفاف فارمولا رائج کیا جاسکے جس کا اطلاق یکم جنوری 2017سے ہوچکا ہے۔ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت ٹیکسوں سے جمع شدہ رقوم میں سے56فی صد صوبائی جبکہ 44 فی صد حصہ ضلعی حکومتوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے ملے گا۔