سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کے دور ے کے دوران ہسپتال میں گائنی ، بچہ وارڈ ، میڈیکل وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو سمبڑیال کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور اوقات کار پر مکمل عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں علاج کی غر ض سے آنے والے شہریوں کو طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں ملنے والی طبی سہولتوں کے معیار کے بارے میں استفسار کیا اور غیر تسلی جوابات پر ہسپتال انتظامیہ کو اپنے کام میں مزید بہتر ی لانے کاحکم دیا۔ انہوں نے اراضی سہولت سنٹر سمبڑیال کے دورہ کے سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود محکمہ ریونیو اور ایل آر آئی ایم ایس کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔