جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ملک میں "اسٹیٹس کو " ختم کرنے کا ماحول تیار ہے، صرف آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی نظام کی جدو جہد کرتی رہے گی ۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ایک روزہ فیسٹیول سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ استحصالی نظام کے باعث مشرقی پاکستان بنا اور اب نصاب سے قرانی آیات اور نظریہ پاکستان کاخاتمہ کیا گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران لوگوں کو نام کا مسلمان بناکر امریکا کے غلام بنانا چاہتے ہیں، ملک کے کروڑوں بچے تعلیم کو ترس رہے ہیں، نوجوان بے روز گار ہیں روزگار کو ترس رہے ہیں جبکہ عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب ان کی تعریف اصل میں جمعیت طلباء کی تعریف تھی، انہوں نے آخر میں ملک میں اسلامی نظام کے لیے شرکا سے حلف بھی لیا۔