شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وفاقی حکومت کے زیر انتظام 33واں قومی مقابلہ حسن و قرات 2017ماہ اپریل میں منعقد ہوگا اس بارے میں وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور کے ذریعے تمام صوبائی حکومت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے اور مقابلہ حفظ و قرات کے شیڈول کے بارے میں بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں مقامی سطح پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ اور قراء حضرات کے علاوہ صوبائی سطح کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے حفاظ اور قراء بھی قومی مقابلہ حسن قرات میں حصہ لیں گے جس میں حصہ لینے والے حفاظ اور قراء کے ناموں کے بارے میں صوبائی حکومت 20مارچ تک وفاقی وزارت مذہبی امور کو آگاہ کریں گی، اس قومی مقابلہ میں نمایاں پوزیشن لینے والے حفاظ و قراء حضرات کو بیرون ملک منعقدہ عالمی مقابلوں میں بھی حصہ لینے کے مواقع ملیں گے۔