• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیائے کرام نے قرآن وسنت پر عمل کرتے ہوئے دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا،فرخ شاہ

سیالکوٹ(نما ئندہ جنگ)صوفیائے کرام نے قرآن وسنت پر عمل کرتے ہوئے دین کی بنیادوں کو مستحکم کیااور لاکھوں لوگو ں کو مشرف بہ اسلام کیا۔پیران پیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے آپؒ نے انتہائی ذوق وشوق اور جدوجہد سے علم حاصل کرکے مخلوق خدا کی رہنمائی فرمائی اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا۔ان خیالات کا اظہار پیر سید فرخ شاہ نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف میں منعقدہ 37ویں سالانہ محفل بڑی گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین