• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ہوائی فائرنگ کرنے پر3افراد کیخلاف مقدمہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) دو روز قبل تھانہ سٹی پسرور کے باہر سے فیصل کالونی میں ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائزنگ کرکے خوف ہراس پیدا کرنے والے ملزم شاہد ایوب سکنہ رامکے کو چھڑانے والے وکلا ارسلان اور بلال سمیت تین افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ رابط پر تھانہ اہلکار شاہد نے بتایا کہ ملزم شاہد ایوب کے خلاف مقدمہ نمبر 442/16درج تھا اور اسکو اے ایس آئی عثمان نارووال بائی پاس سے گرفتار کرکے ہفتہ کے روز لا رہا تھا کہ دونوںوکلا نے اس سے زبردستی زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے بعد اس کو بھاگنے کا موقع دیا۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلا ف پولیس نے زیر دفعہ353/148/186/224/225 کے تحت مقد مہ درج کرلیا ہے تاہم کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
تازہ ترین