سکھر (بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بی بی سی کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ کو اور مزید کیا ثبوت چاہیے اگر اسکے بعد بھی ثبوت مانگے جارہے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ یہ زیادتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار طالبان کے ترجمان ہیں اور سارا دن جھوٹ بولتے ہیں، غلط بیانی کرتے نظر آتے ہیں اگر عوام کی جان ومال کے تحفظ وزیرداخلہ کی ذمہ داری نہیں ہے تو پھر یہ کس کی ذمہ داری ہے بتایا جائے،حکومت آئندہ الیکشن جیتنے کیلئے ملک کو اور مقروض نہ بنائے۔ وہ سکھر پبلک اسکول آڈیٹوریم میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔