• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا کےتعاون سےتمام وعدے پورے کرینگے:شہزاد ہ احسان کریم شانی

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نومنتخب صدر شہزاد ہ احسان کریم شانی میرانی نے اپنی کامیابی کے بعد سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد سلیم، یاسر خان کھوسہ، ملک منور ثاقب، غلام فرید جتوئی، میاں نصر اللہ ارشد، عرفان کریم کھوسہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ڈسٹرکٹ بارڈ یرہ غازی خان کا ملک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے فعال کردار رہا،جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے جدوجہد جاری ہے وکلاء کالونی کے قیام میں حائل رُکاوٹوں کو بھی دور کرنا ہے، وکلاء نے بھرپور اعتماد سے مجھے بار صدر کا منصب سونپا ہے وکلاء کی امیدوں پر پورا اُترتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سینئر وکلاء سے رہنمائی اور ینگ وکلاء کی طاقت سے اپنے وعدے پورے کروں گا۔
تازہ ترین