بریڈفورڈ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح: پانچ سالہ تجزیہ
برطانیہ کا تاریخی اور ثقافتی شہر بریڈفورڈ حالیہ برسوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کی زد میں ہے، اعداد و شمار اور تجزیاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نہ صرف جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا، بلکہ ان جرائم کی نوعیت میں بھی سنگینی آئی ہے، یہ رپورٹ بریڈفورڈ میں 2019 سے 2024 کے دوران جرائم کے پس منظر، تناسب اور اسباب پر ایک گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے۔