شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )فیصل آباد روڈ کے علاقہ مانانوالہ اڈہ میں تین ڈاکو کھل چوکر کی دکان پر آکر دو تاجر بھائیوں افضل اور مختار احمد سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،کاروباری مرکز غلہ منڈی سے تاجر حاجی امین کی آڑھت سے لاکھوں روپے مالیت کا گڑچوری ہوگیا پولیس نے دو ملزمان زوہیب اور طارق کے خلاف مقدمہ درج کرکے زوہیب کو گرفتار کرلیا ہے دونوں ملزمان نے تاجر کے گوداموں کی جعلی چابیاں بنائی ہوئی تھیں۔