• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب انکوائری ٹیم کی آج شیخوپورہ آ مد 720کنال اراضی ریکارڈ چیک کریگی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ نیب پنجاب کی انکوائری ٹیم آج شیخوپورہ آرہی ہے جو یہاں سیم نالہ محفوظ چک نمبر 178آر بی کی کروڑوں روپے مالیت کی 720کنال اراضی کا ریکارڈ چیک کرنے اور اس کے الاٹیوں کے کوائف کا ملاحظہ کرے گی، ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم شیخوپورہ شہر کی کچی آبادیوں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کے ہونے والے فراڈ کے بارے میں پہلے ہی تمام ریکارڈ طلب کرچکی ہے نیب کی ٹیم کی آمد کے بارے میں محکمہ مال کے حکام نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو شیخوپورہ راؤ ریاض اعجاز خان چوہان کو آگاہ کردیا ہے ، نیب کی ٹیم دفتر تحصیلدار شاہ کوٹ میں بھی متعلقہ ریکارڈ کا معائنہ کرے گی۔ ان سے6 ہزار200 روپےکی رقم برآمدکی گئی،3 مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین