• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر یونیورسٹی کے قیام سے خطےکی تقدیر بدل جائیگی،ڈاکٹر عبدالرزاق

گوادر(نامہ نگار)گوادر یونیورسٹی کے قیام سے ریجن کی تقدیر بدل جائیگی آج کا یہ کیمپس بہت جلد ہی گوادر یونیورسٹی کادرجہ حاصل کرے گی،داخلہ اور ریکروٹمنٹ کے حوالے کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائیگا گوادر کیمپس کا افتتاح تاریخی ایونٹ ہے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے گوادر کیمپس کی افتتاح کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جب تک شہریوں کو شعور اور فنی تعلیم وتربیت حاصل نہ ہو وہ مستقل میں ہونے والے ترقی کے ثمرات سے فیضیاب نہیں ہو سکتے ہیں گوادر کی اہمیت کے حوالے سے گوادر یونیورسٹی کا قیام ایک اچھی آغاز ہے طلباء اور طالبات کو ہنر مند بنانے کیلئے بھی یونیورسٹی شارٹ ٹیکنیکل کورسز کی اجراء کے حوالے سے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گی تا کہ مقامی لوگوں کو مستند ڈگری بھی حاصل ہو سکے گوادر کیمپس کی افتتاح کے ساتھ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد کا داخلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انہیں پڑھنے سے انتہائی لگاؤ اور دلچسپی ہے اور ابتدائی بیج کے طلباء اور طالبات یونیورسٹی کی بنیاد بن کر یونیورسٹی کے امیج کو مضبوط بنا کر اسے مثالی تعلیم ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنی حاضری کویقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ سردست گوادر یونیورسٹی میں صرف چار شعبے جن میں منیجمنٹ سائنس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،کامرس اور ایجوکیشن شامل ہیں لیکن مستقبل میں جب یہ یونیورسٹی آف گوادر کا درجہ حاصل کرے گا تو مزید بیس فیکلٹی کھلیں گے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں سی پیک اسٹڈی سنٹر قائم کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی ریکروٹمنٹ میں گوادر کے نوجوانوں کو اولین ترجیح دی جائیگی ،لیکن میرٹ کو اولیت دی جائیگی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر کی عمارت کی تعمیر کیلئے 493ایکڑ اراضی حاصل کی جارہی ہے۔
تازہ ترین