گجرات (نمائندہ جنگ) تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مداخلت کرنے پر باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے شاہدولہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کارسرکار میں مداخلت کرنے پر مرزا فیض الحسن اور اس کے بیٹے مرزا علی حسن کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔