• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری بلک واٹر سکیم کی بندش کیخلاف رٹ افسران کو جواب داخل کرنے کی مہلت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)مری بلک واٹر سکیم کی بندش کے خلاف رٹ میں عدالتی احکامات پر جواب داخل نہ کرنے پرچیف افسر آئیسکو باسط زمان اور میونسپل کارپوریشن مری کےچیف افسر انعام الرحیم کو پولیس نے عدالت عالیہ میں پیش کردیا ۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود جواب داخل نہ کرنے پر ان افسران کو ذاتی طور پر طلب کیا تھا اور سی پی او راولپنڈی اورڈی آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا تھا کہ پیشی کو یقینی بنائیں۔افسران کے پیش ہونے پرعدالت عالیہ نے ان کو24جنوری تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما ء جا وید اقبا ل ستی کی جا نب سے اربوں رو پے کی بلک واٹر سپلائی سکیم کی بندش اورقومی خزانے کے اربو ں روپے کے ضیا ع کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین