• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی نو منتخب قیادت جلد وسستے انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے گی،چوہدری توفیق آصف اور دیگر کی مبارکباد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق صدر ہائی کورٹ بار چوہدری توفیق آصف، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ زاہد، مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر شبیر احمد اور انجمن تاجران وارث خان مری روڈ کے سینئر نائب صدر محمد بشارت جاوید نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے نومنتخب صدر سجاد اکبر عباسی اور جنرل سیکرٹری عرفان احمد نیازی سمیت دیگر قیادت کو مبارک باد دی ہے ، انہوں کہا کہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا شمار ملک کی اہم بارز میں ہوتا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وکلاء کی نومنتخب قیادت ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی سمیت جلد وسستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین