شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )چادرموٹر سائیکل کے پہیہ میں پھنسنے سے محنت کش جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہو گئی۔لاہور روڈ پر ہاؤسنگ کالونی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار محنت کش شاہ حسین چادرموٹر سائیکل کے پہیہ میں پھنس کر پھندا بن جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچی معمولی زخمی ہوگئی۔