سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے کاانسپکٹر بن کر رائس مل کے مالک کو لوٹنے وا لےکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ موضع جڈیالہ میں امین بٹ کی رائس مل میں جاکر خود کو حساس ادارے کا (ایف آئی اے ) کا انسپکٹر بتا کر انہیں لائسنس کینسل کرنے کی دھمکی دیکر پچاس ہزار روہے وصول کرنے والے ملزمان شوکت علی ساکن نور پور وڈالہ سندھوالہ اسکا جعلی عملہ گن مین شبیر ساکن گوجرانوالہ اور جعلی نائب محرر عباس اور اشفاق ساکن جڈیالہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تاحال کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔