• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے فائونڈر ڈےپرتقریب بدنظمی کا شکار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے فائونڈر ڈے کے حوالے سے سالانہ تقریب بدنظمی کا شکارہوگئی کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر بایو کیمسٹری ڈاکٹر عظمیٰ تقریب کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور سٹیج پر بیٹھے پرنسپل ڈاکٹر آفتاب محسن پر سنگین الزامات عائد کرنا شروع کردیئے اور کہا کہ وہ طلباء کے مستقبل کے قاتل ہیں اس دوران سینئر ڈاکٹرز نے مداخلت کی اور ڈاکٹر عظمیٰ کو زبردستی سٹیج سے نیچے اتار کر کمرے میں لے گئے ،ڈاکٹر عظمیٰ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پرنسپل منظور نظر افراد کو نواز رہے ہیں ،پرنسپل آفتاب محسن نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ ذہنی مریضہ ہیں وہ گھریلو مسائل کا شکار ہیں ان کا علاج چل رہا ہے ان کے الزامات درست نہ ہیں تاہم ڈاکٹر عظمیٰ کے احتجاج کے بعد بعض ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ پرنسپل کے مطابق ذہنی مریضہ ہیں تو وہ پھر اپنی ذمہ داری کیسے نبھاتی ہیں ، سینئر ڈاکٹرز نے اعلیٰ حکام سے معاملہ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین