• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی تعلیمی نمائش جنگ ایجوکیشن ایکسپو آج گوجرانوالہ میں شروع ہو گی

  لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش جنگ ایجوکیشن ایکسپو 17کا باقاعدہ آغاز آج گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر ہیون کیسل میں ہو رہا ہے جس میں ملک کے معروف قومی  و بین الاقوامی تعلیمی ادارے اپنے سٹال لگا ئیں گے جہاں سے ہزاروں طلبہ و طالبات اپنے تعلیمی کیریئر  کے حوالے سے بہم معلومات حاصل کر سکیں گے۔ جنگ میڈیا گروپ کئی سالوں سے ملک کے تعلیمی سیکٹر کو پروموٹ کرنے کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے جس میں طلبہ و طالبات کی بہتر رہنمائی کیلئے ہر سال ملک کے مختلف بڑے شہروں میں تعلیمی نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد نہ صرف طلبہ و طالبات کو ان کے بہتر مستقبل کے بارے میں رہنمائی دینا ہے بلکہ ان کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ جنگ گوجرانوالہ ایکسپو اپنی نوعیت کی ایک اہم اور بڑی نمائش ہے جس میں گزشتہ سال کی طرح اس بار پھر 50سے زائد تعلیمی ادارے حصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سکولز کالجز اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے فارن یورنیورسٹیاں بھی اپنے کنسلٹنٹ کے ذریعے سٹالز لگا رہی  ہیں جن میں پنجاب گروپ، دی یونیورسٹی آف لاہور، گفٹ یونیورسٹی، لیپس سکولز، سپیریئر گروپ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی، ٹائمز گروپ آف کالجز، ای لرن پنجاب، لیڈز یونیورسٹی، آئی سی ایم اے پی، ورچوئل یونیورسٹی، پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس، اقبال اکیڈمی، یونیورسٹی آف سرگودھا کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے اور کنسلٹنٹ شامل ہیں۔ جنگ ایجوکیشن ایکسپو گوجرانوالہ میں ہر خاص و عام کیلئے دعوت عام ہے اور داخلہ فری ہے۔
تازہ ترین