ڈیووس میں سینئر تجزیہ کار مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے ہوتے ہوئے بھی تجارت کی جا سکتی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے دوران جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون پر بات کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل حل نہیں ہوسکتے، یہ غلط ہے، مسائل حل ہوسکتے ہیں اور تعلقات اچھے ہوئے بغیر بھی تجارتی روابط بحال ہوسکتے ہیں۔
مشرف زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں سارک کانفرنس ہوجاتی تو صورت حال بہتر ہوجاتی۔