گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے نندی پور ٹاؤن میں واقع بیکرز کو اشیا ئےء خوردونوش زمین پر رکھنے ، کھلے کوڑا دان اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا گیا،کھیالی شاہ پور میں واقع ہوٹل اورٹک شاپ کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے ، کھلے کوڑا دان اور اشیا ئےء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر 5000اور15000روپے جرمانہ کیا گیا۔