سرگودھا ( نمائندہ جنگ)ہیلتھ کوآرڈی نیشن الائنس او رڈاکٹر ز ایسوسی ا یشن کے باہمی اشتراک سے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا آغازہوگیا ۔مہم کا افتتاح میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے کیا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ملک اسلم نوید نے کہاکہ ہر شہری کو صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ شہر سے گندگی کا خاتمہ ہوسکے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ۔میئر نےکہاکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا یہ ا قدام قابل ستائش ہے اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم شروع کرنی چاہئے۔اس موقع پر ہیلتھ کوآرڈی نیشن الائنس کے چیئر مین ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر زبیر قادر ، چیئر مین ڈاکٹر محمد عباس ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد گل ودیگر بھی موجود تھے۔